لاہور: پی سی بی کا پی ایس ایل میں کرپشن کی روک تھام کیلیے 2 خصوصی انٹیگریٹی افسر تعینات کرنے کا فیصلہ۔
پی ایس ایل فور میں کرپشن کی روک تھام کیلیے 2 خصوصی انٹیگریٹی افسر تعینات کیے جائیں گے۔ آرمی کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل افسر اس عہدے کے اہل ہونگے، اینٹیلیجنس کورس اور متعلقہ تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائیگی،نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برخاست کیے جانے والوں کو زیر غور نہیں لایا جائے گا، امیدوار کا صحتمند اور 55 سال سے کم عمر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، درخواستیں جمع کرانے کیلیے آخری تاریخ 22 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
عارضی طور پر صرف ایک ایڈیشن کیلیے بھرتی کیے جانے والے اینٹیگریٹی افسر یو اے ای اور پاکستان میں میچز کی نگرانی کریں گے، پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران انھیں مختلف وینیوزمیں سفر کرنا پڑے گا، سیزن ٹو کے آغاز میں ہی سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد پی سی بی اس ضمن میں انتہائی فکر مندی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہا ہے۔
The post پی ایس ایل میں کرپشن کی روک تھام، 2 خصوصی انٹیگریٹی افسر تعینات ہونگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2RCPopY