پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے؛ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی مقرر     - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے؛ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی مقرر    

 راولپنڈی: پاک فوج میں 7 اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کردیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ریٹائر ہوجائیں گے

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹک اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف جب کہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : 6 لیفٹیننٹ جنرل کی مختلف اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے

واضح رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے تاہم ان کی مدت ملازمت 25 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کور کمانڈر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔

The post پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے؛ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی مقرر     appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2C7Acgf