نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سماعت ہوئی جس میں نیپرا کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جب کہ 20 پیسے اضافے سے صارفین پر ڈھائی ارب روپے کا اضافی  بوجھ پڑے گا۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 44 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی    تاہم صرف 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا جب کہ ستمبر میں فرنس آئل کا زیادہ استعمال کیا گیا اگر ایل این جی اور کوئلہ کو استعمال کیا جاتا تو صارفین کو ریلیف ملتا۔

The post نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ao2otJ