ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی ادارے بند کرنے کے اختیارات مانگ لیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی ادارے بند کرنے کے اختیارات مانگ لیے

لاہور: پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن نے پالیسی اورقوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کوجرمانے اورانہیں بند کرنے کے اختیارات مانگ لئے ہیں۔

پنجاب میں نجی یونیورسٹیوں کے غیرقانونی کیمپس کے قیام، حکومتی پالیسی اورقوانین  کی خلاف ورزی  کرنیوالی جامعات کیخلاف سخت کارروائی کے لئے  پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن نے حکومت سے ایکٹ میں ترمیم کی درخواست کردی ہے۔ قانون سازی کے بعد پی ایچ ای سی یونیورسٹیزکوجرمانہ کرنے کے ساتھ انہیں بندکرسکے گی۔

پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرنظام الدین نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے مزیدبتایا کہ پی ایچ ای سی سے الحاق شدہ جامعات اگرمنظوری کے بغیرکوئی کیمپس کھولتی ہیں یا کوئی ایسا ڈگری پروگرام شروع کرتی ہے جس کی پی ایچ ای  سی سے منظوری نہیں لی گئی یاپھر دیگرقوانین کی خلاف ورزی سامنے آتی ہے توایسی پبلک سیکٹریونیورسٹیزکیخلاف کارروائی کی جاسکے گی ، انہیں جرمانہ اوربندبھی کیا جاسکے گا، فی الحال ان کے پاس صرف جامعات کو نوٹس جاری کرنے کے اختیارات ہیں۔ پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن نے حکومت کے 100 روزہ پلان کے تحت لاہورمیں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو اعلی درجے کا تعلیمی اورتحقیقاتی مرکزبنانے کا کام بھی تیزی سے شروع کردیا ہے اس حوالے سے چندروزقبل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اورچیئرمین پی ایچ ای سی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔

پی ایچ ای سی نے پنجاب میں تحقیق کے کلچرکے فروغ کےلیے اسپلٹ پی ایچ ڈی پروگرام کومزیدوسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طورپراس پروگرام کے تحت چاریونیورسٹیزکے ساتھ معاہدہ کیا جاچکا ہے جن میں جامعہ پنجاب ، جامعہ گجرات، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہورشامل ہیں، ان جامعات کے ایسے فیکلٹی ممبران جوپی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں انہیں دوسال  پاکستان جبکہ ایک سال بیرون ملک تعلیم وتحقیق کےلئے تمام فنڈزمہیاکئے جائیں گے۔

100 روزہ پلان کے تحت  صوبے کے مختلف اضلاع میں کمیونٹی کالج قائم کئے جائیں گے جہاں طلبا وطالبات کوہنرمندی کی تعلیم دی جائیگی دوسالہ ڈگری پروگرام اب کمیونٹی کالج میں کروائے جائیں گے تاکہ طلبا کوڈگری دینے کے ساتھ ہنرمندبنایا جاسکے، چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن جو کہ حکومت کے 100 روزہ پلان کمیٹی کے ممبرہیں انہوں نے منگل کے روز اسی حوالے سے  لاہورمیں ایک اہم اجلاس میں شرکت کی  تھی، پی ایچ ای سی کی طرف سے ایک بارپھر یہ واضع کیا گیا ہے کہ مختلف یونیورسٹیزاورڈگری کالجزمیں  بی اے پروگرام کا اس سال آخری سیشن ہے، 2019 میں بی اے جبکہ 2020 میں ایم اے  پروگرام ختم کردیئے جائیں گے ، طلبا وطالبات دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اورچارسالہ بی ایس آنرکرسکیں گے تاہم یہ پروگرام صرف ریگولرطلبا وطالبات کے لئے ہوں گے۔

The post ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی ادارے بند کرنے کے اختیارات مانگ لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yXnEov