تھرپارکر پر ہوا کے کم دباؤ سے کراچی میں گرمی بڑھی، کل بھی موسم گرم رہے گا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تھرپارکر پر ہوا کے کم دباؤ سے کراچی میں گرمی بڑھی، کل بھی موسم گرم رہے گا

 کراچی:  تھرپارکر پر ہوا کے کم دباؤ کے سبب کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر آج (منگل) تک مزید ایک دن جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو گرمی کی شدت میں کچھ حدتک کمی آگئی اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ،گرم اور خشک موسم کے دوران دن کے وقت معمولی حدت رہی، گرمی کی موجودہ لہر کے دوران پیر کو سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں بند نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت معمولی متوازن رہا، صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق تھرپارکر میں موجود ہوا کے دباؤ کی شدت میں بتدریج کمی آرہی ہے جس کی وجہ سے گرمی کی 3 روز سے جاری لہر کا آج (منگل) کو خاتمہ ہونے کا امکان ہے جبکہ بدھ سے درجہ حرارت دوبارہ معمول پر آنے کا امکان ہے اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

The post تھرپارکر پر ہوا کے کم دباؤ سے کراچی میں گرمی بڑھی، کل بھی موسم گرم رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CwYCR1