بیچ ریسلنگ ورلڈ چیمپئن محمد انعام بٹ کا وطن واپسی پر ’ٹھنڈا‘ استقبال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بیچ ریسلنگ ورلڈ چیمپئن محمد انعام بٹ کا وطن واپسی پر ’ٹھنڈا‘ استقبال

اسلام آباد: بیچ ریسلنگ ورلڈ چیمپئن محمد انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے تاہم ایئر پورٹ پر قومی ہیرو کے استقبال کیلئے  کوئی حکومتی عہدیدار یا کھیلوں کی بڑی شخصیت موجود نہیں تھی، قومی ہیرو کا استقبال ان کے قریبی دوستوں نے کیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمی چیمپئن محمد انعام کا کہنا تھا کہ اپنی اس بڑی کامیابی پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، عالمی ایونٹ میں دنیا کے 5 کھلاڑی بھی اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے آئے تھے تاہم قوم کی دعاؤں اور سخت محنت کی وجہ سے اپنے عالمی ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔

پہلی بار عالمی ایونٹ میں شرکت کے لیے گیا تو ہمیں ایسے سمجھا گیا کہ جیسے کوئی بہت بڑے دہشت گرد آ گئے ہیں لیکن جب ہم نے ان کے ساتھ وقت گزارا نماز بھی پڑھی تو ان کی پاکستان کے بارے میں رائے بالکل تبدیل ہوگئی، وہ غیر ملکی جو ہمیں عجیب سی نظروں سے دیکھ رہے تھے وہی پاکستان کے گن گا رہے تھے اور میرے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے تھے۔

محمد انعام نے کہا کہ وہ اپنی جیت کا سہرا اپنے والد کو دیتے ہیں، پاکستان ریسلنگ  فیڈریشن کا شکریہ جنہوں نے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی ہمیں باہر بجھوایا۔ حکومت بھرپوراندازمیں سپورٹ کرے تو مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید ٹائٹل پاکستان کو جتوا کر ملک کا نام روشن کر سکتا ہوں۔

The post بیچ ریسلنگ ورلڈ چیمپئن محمد انعام بٹ کا وطن واپسی پر ’ٹھنڈا‘ استقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2A06WGR