حکومت نے بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت نے بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا

 لاہور: حکومت نے بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے تحت 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے بے گھر افراد کے لئے منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے منصوبے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے اعلان کے لئے دس اکتوبر کی تاریخ کی تجویز کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی سرکاری رہائشی اسکیم 5 سال میں شروع نہ کی جاسکی

وزیراعظم پائلٹ پراجیکٹ اور منصوبے کی دیگر تفصیلات جاری کریں گے۔ وفاق میں اپنا گھر اتھارٹی کے لئے قانون سازی ہوگی جبکہ مرکز اور چاروں صوبوں میں ’اپنا گھر‘ اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔ بے گھر افراد نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم مکمل کرکے جمع کرائیں گے۔

The post حکومت نے بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ocvftu