فتوحات کی شاہراہ پر پاکستانی ویمنز کا سفر جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فتوحات کی شاہراہ پر پاکستانی ویمنز کا سفر جاری

کاکس بازار: فتوحات کی شاہراہ پر پاکستانی ویمنزکا سفر جاری ہے جب کہ ٹیم نے بنگلہ دیش کو سیریز کے چوتھے اور آخری ٹوئنٹی 20 میں 7 وکٹ سے مات دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی۔

کاکس بازار میں کھیلے گئے آخری ٹی 20 میں میزبان بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن سیریز کے دیگر میچز کی طرح اس بار بھی وہ کوئی بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں ناکام رہی۔

اننگز کی آخری گیند پر دسویں وکٹ گری تو ٹوٹل محض 77رنز تھا، رومانہ احمد نے 31 گیندوں پر سب سے زیادہ 24 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 2 چوکے شامل رہے، فہیمہ خاتون 14 رنز بناکر انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک پہنچانے والی دوسری کھلاڑی ثابت ہوئیں، نٹالیہ پرویز نے 20 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، ڈیانا بیگ اور ثنا میر نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستانی ٹیم نے آسان ہدف 14.5 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، اوپنر عائشہ ظفر 4 رنز سے آگے نہیں بڑھ پائیں، کپتان جویریہ خان 36 ، منیبہ علی 18 ناٹ آؤٹ اور ناہیدہ خان 17 رنز بناکر نمایاں رہیں، عالیہ ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے بغیر پویلین واپس گئیں، سلمہ خاتون، رومانہ احمد اور خدیجتہ الکبری نے ایک ایک پلیئر کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں میں ٹور کا واحد ون ڈے انٹرنیشنل پیر کو شیڈول ہے۔

 

The post فتوحات کی شاہراہ پر پاکستانی ویمنز کا سفر جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2y6AIrL