افغانستان میں بند پاکستانی قونصل خانہ کل سے کھولنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان میں بند پاکستانی قونصل خانہ کل سے کھولنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: افغان شہر جلال آباد میں حکام سے معاملات طے ہونے کے بعد پاکستان نے قونصل خانہ کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے افغانستان میں بند قونصل خانہ کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ جلال آباد میں حکام سے معاملات طے پانے کے بعد کیا گیا، افغان حکام نے جلال آباد میں قونصل خانے کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے پر صوبائی گورنر کے حملے کا انکشاف

واضح رہے کہ 29 اگست کو پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : پاکستان نے جلال آباد میں قونصل خانہ بند کردیا

قونصل خانے کو ننگرہار کے گورنر کی مداخلت کے بعد بند کیا گیا تھا، صوبے ننگرہار کے گورنر حیات اللہ حیات نے 29 اگست کو قونصل خانے پر دھاوا بولا تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق گورنر ننگرہار کے ہمراہ پولیس چیف اور دیگر حکام بھی موجود تھے، افغان حکام نے قونصل خانے کے بیرونی حصے کو دو جگہ سے نقصان پہنچایا۔

The post افغانستان میں بند پاکستانی قونصل خانہ کل سے کھولنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pBQeYe