لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نیب حراست میں رات دیر تک ٹہلتے ہوئے گزاری۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے نیب حراست میں دوسری رات دیر تک جاگتے ہوئے گزاری۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
شہبازشریف حوالات میں ٹہلتے رہے اور سادہ کھانے پر ہی اکتفا کیا۔ نیب کی طبی ٹیم نے (ن) کے صدر کا شوگر لیول اور بلڈ پریشر چیک کیا اور شہبازشریف کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔ شہبازشریف نے صبح اٹھ کر تازہ ہوا میں جانے کی درخواست کی جسے منظور نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے تاحال شہبازشریف سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی۔
The post نیب نے شہباز شریف کی صبح تازہ ہوا میں جانے کی درخواست مسترد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yiZJQ3