شاہد آفریدی نے عماد وسیم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شاہد آفریدی نے عماد وسیم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

کراچی: سابق قومی کپتان شاہد آفریدی بھی قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور عماد وسیم  کے مداح ہو گئے۔

ممتاز آل راﺅنڈر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد ٹوئنٹی20 میں بھی آسٹریلوی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر حیران ہوں آخر اس کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی شاہد آفریدی نے عماد وسیم کے عمدہ کم بیک کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عماد وسیم نے بہت شاندار طریقے سے کم بیک کیا ہے اور ہاں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم مختصر طرز کی کرکٹ میں نمبر ون ہے، بوائز اسی طرح کی جاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھو۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد گرین شرٹس نے پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں 66 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

The post شاہد آفریدی نے عماد وسیم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Ar0tEO