لاہور: پی سی بی کی ’’یاد دہانی‘‘ پر احمد شہزاد کوشوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا خیال آ ہی گیا۔
رواں سال فیصل آباد میں جاری پاکستان ون ڈے کپ میں لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد کا کیس طویل انتظار کے بعد کسی نتیجے پر پہنچا، ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر انھیں 4ماہ کیلیے معطل کردیا گیا تھا،اوپنر پر پابندی کی مدت 11نومبر کو ختم ہونا تھی، اس دوران انھیں کسی بھی سطح پر کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں تھی۔
پی ایس ایل آئندہ سال فروری میں شیڈول ہونے کی وجہ سے اوپنر کو ڈرافٹ کیلیے دستیاب پلیئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا، انھوں نے معطلی کا دور ختم ہونے سے قبل ہی لاہور میں 7 کلب میچز میں شرکت کی۔
کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پی سی بی کی جانب سے انھیں شوکاز نوٹس جاری کر کے 25 اکتوبر تک جواب طلب کیا گیا تھا، اس میں لکھاگیا کہ اگر بر وقت جواب موصول نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گزشتہ دنوں سی او او سبحان احمد نے میڈیا کو بتایا تھا کہ احمد نے تاحال جواب جمع نہیں کرایا ہے،ذرائع کے مطابق جمعرات کو نے اپنا جواب پی سی بی کے پاس جمع کرا دیا ہے، جس میں انھوں نے موقف اختیارکیاکہ آئندہ احتیاط کرتے ہوئے دوبارہ ایسی غلطی نہیں دہراؤں گا۔
یاد رہے کہ احمد شہزاد اور عمراکمل کیریئر کے آغاز میں پاکستان کرکٹ کیلیے مستقبل کی امید سمجھے جاتے تھے لیکن بعد ازاں نظم وضبط کی خلاف ورزیوں اور میدان سے باہر کی سرگرمیوں کے سبب بہت پیچھے رہ گئے۔
The post شوکاز نوٹس؛ احمد شہزاد کو جواب جمع کرانے کا خیال آ ہی گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2AtsoUT