لاہور: پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بجھوادیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ پی سی بی کی رپورٹ میں جان بوجھ کر نجم سیٹھی کی شہرت کو داغ دار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیگل نوٹس میں پی سی بی اور احسان مانی سےمعذرت کرنے ، ویب سائٹ سے اخراجات کی تفصیلات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر ہتک عزت کا دعوی کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو روز پہلے سابق چیئرمین پی سی بی کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات جاری کی تھی، جس کے تحت انہوں نے 7 کروڑ سے زیادہ رقم اپنی ذات پر خرچ کی، لیگل نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران ایک کروڑ 41 لاکھ کا جو الاونس کھاتے میں درج کیا گیا وہ انہوں نے بالکل وصول نہیں کیا۔
لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ بورڈ نے جو اخراجات کا چارٹ جاری کیا، اس میں جن چیزوں کو 2014 سے 2017 تک بورڈ سربراہ کو دی جانے والی مراعات کا ذکر ہے، اس وقت تو نجم سیٹھی بورڈ سربراہ نہیں تھے، وہ اس دوران ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین تھے جب کہ ان تفصیلات میں گورننگ بورڈ ،ممبرز اور دوسرے بورڈ کے ڈائریکٹر پراٹھنے والے اخراجات، خصوصی الاونسز کو جان بوجھ کر نظر انداز کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نجم سیٹھی کی پی سی بی میں شاہ خرچیاں سامنے آگئیں
قومی اسملبی کی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے اسپورٹس نے 2017 میں سفارش کی تھی کہ نجم سیٹھی پی ایس ایل کی کامیابی پر خصوصی الاونس کے حقدار ہیں، اس کو بھی نہیں لکھا گیا، بورڈ آف گورنرز نے 2015 سے 2018 تک خصوصی الاونس دینے کی بھی منطوری دی تھی، اس کا سرے سے ہی تذکرہ ہی نہیں، منظور کردہ پی ایس ایل الاونس کے سوا نجم سیٹھی نے ایک پائی وصول نہیں کی۔
The post شاہ خرچیوں کا الزام؛ نجم سیٹھی نے پی سی بی کو لیگل نوٹس بجھوا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Q6NAW9