یو اے ای حکام نے حسین نواز کے لیٹر آف کریڈٹ کی تصدیق نہیں کی، واجد ضیاء - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

یو اے ای حکام نے حسین نواز کے لیٹر آف کریڈٹ کی تصدیق نہیں کی، واجد ضیاء

 اسلام آباد: پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور نواز شریف کے خلاف نیب کے گواہ واجد ضیاء نے کہا ہے کہ یو اے ای حکام نے حسین نواز کے لیٹر آف کریڈٹ کی تصدیق نہیں کی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی تو سابق وزیراعظم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر جرح کی۔

واجد ضیا نے بتایا کہ حسین نواز کا موقف تھا کہ جدہ میں العزیزیہ اسٹیل مل کے لیے اہلی اسٹیل مل سے مشینری منتقل کی گئی، اپنے موقف کی حمایت میں انہوں نے ایک لیٹر آف کریڈٹ پیش کیا تھا، جے آئی ٹی نے یہ لیٹر آف کریڈٹ یو اے ای حکام کو ایم ایل اے کے ساتھ بھیجا جس میں ان سے مشینری کی منتقلی سے متعلق حقائق پوچھے تھے، جے آئی ٹی نے دو سوال پوچھے کہ کیا اسکریپ مشنری دبئی سے جدہ منتقل کی گئی اور دوسرا سوال یہ تھا کہ کیا یہ لیٹر آف کریڈٹ اصل ہے یا نہیں، ہمارے دونوں سوالوں کا مقصد یو اے ای سے مشینری کی منتقلی کے بارے میں جاننا تھا۔

واجد ضیاء نے جواب دیا کہ دو سوالات میں سے صرف ایک کا جواب آیا، یو اے ای حکام نے صرف اسکریپ مشینری سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا، احتساب عدالت کے حکم پر یو اے ای حکام کو لکھا گیا ایم ایل اے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔

The post یو اے ای حکام نے حسین نواز کے لیٹر آف کریڈٹ کی تصدیق نہیں کی، واجد ضیاء appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2qfOPqv