ن لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب، حکومت کیخلاف راست اقدام پر مشاورت ہوگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ن لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب، حکومت کیخلاف راست اقدام پر مشاورت ہوگی

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے مبینہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مبینہ حکومتی انتقامی کاروائیوں کے مقابلے کے لئے جوابی حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے اور سینیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل صبح 11 بجے لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اجلاس میں حکومتی اقدامات، سی پیک سے متعلق فیصلوں اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کے خلاف حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔ (ن) لیگی قیادت حکومت کے خلاف راست اقدام پر مشاورت کرے گی۔ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ ضمنی انتخاب سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے اور انتقامی کاروائیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی۔

The post ن لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب، حکومت کیخلاف راست اقدام پر مشاورت ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Cw3E0j