کراچی: شہر قائد میں گرمی کی لہر تیسرے روز بھی برقرار ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا کا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
کراچی میں تیسرے روز بھی گرمی کی لہر برقرار ہے، صبح سے سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں گرم ہواؤں کا راج رہا تاہم شام تک سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جب کہ ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بارشیں نہ ہونے سے شہر میں مزید گرمی بڑھے گی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہا ۔ شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر منگل تک برقرار رہے گی تاہم بدھ سے شہر کا درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سے 1450 کلومیٹر جنوب میں موجود ہوا کا کم دباؤ اگلے 24 گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کرے گا، بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کو لوبان کا نام دیا جائے گا، مکمل طوفان میں ڈھلنے کے بعد سمت کا اندازہ ہوسکے گا۔
The post کراچی میں ہوا کا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RxX0uQ