راولپنڈی / اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین کو واپس لانے کیلیے انٹرپول سے رجوع کرکے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الطاف حسین کے لیے منی لانڈرنگ ،پارٹی فنڈکے غیر قانونی استعمال،عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایکسپریس کے رابطہ پر ایک سینئر آفیسر نے بتایاکہ انھیں وفاقی حکومت کی جانب سے الطاف حسین کے ریڈنوٹس جاری کرانے کیلیے ہدایات ملی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے الطاف حسین کی برطانیہ سے حوالگی کیلیے رابطہ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست منظورکرکے وزارت خارجہ کو بھجوا دی۔وزارت خارجہ برطانوی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے باضابطہ درخواست کرے گی۔
دوسری جانب اسلام آبادکی انسداددہشتگردی عدالت میں عمران فاروق قتل کا مقدمہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔
The post عمران فاروق قتل کیس، الطاف کے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرانیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JnSE5C