کراچی: بلدیہ کورنگی بدانتظا می کاگڑھ بن گیا،پودے لگانے کے نام پر16 لاکھ روپے ہڑپ کرلیے گئے۔
بلدیہ کورنگی کے مختلف شعبوں میں بڑے پیما نے پر کر پشن کی جا رہی ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے اینٹی کر پشن بھی حرکت میں آ گئی اور محکمہ رو ڈ کٹنگ اینڈ بلڈنگ کے دفتر پر چھا پہ ما ر کر مختلف فائلو ں کوقبضے میں لیکر تفتیش کاسلسلہ شروع کردیا۔
ذرائع نے بتا یا کہ اینٹی کر پشن کو مختلف شکایت مو صول ہو ئی تھیں جس پر کا ررو ائی کی گئی ،بلد یہ کو رنگی میں مبینہ کرپشن کا بازاربھی گر م ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کو رنگی نمبر 5میں ما ڈل پارک میں بھی ما ہانہ بنیا د پر بڑے پیما نے پر کر پشن کی جا رہی ہے جس میں ایک کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہوا ہے وہ ماہانہ سرکاری خزانے میں2 لا کھ روپے جمع کر اتی ہے لیکن ما ہا نہ 25سے 30 لاکھ روپے جمع ہو تے ہیں جو کر پشن کی نذرہو جاتے ہیں ،کو رنگی5 نمبر پر ما ڈل پا رک میں انٹری فیس بڑھا دی گئی ہے جہا ں سیکڑوں شہری تفریح کے لیے آ تے ہیں سرکا ری پا رک میں داخلہ فیس 20روپے مقرر کر دی گئی ہے جس سے ما ہا نہ لاکھوں روپے جمع ہورہے ہیں۔
پا رک کے اندر 16کیبن لگے ہیں اور ہر کیبن سے 10سے 15ہز ار روپے ماہا نہ وصول کیے جا تے ہیں جس کی کو ئی سرکا ری رسید نہیں ملتی ،کیبن سے بھی لا کھو ں رو پے وصول کیے جا ر ہے ہیں لیکن یہ بھی سرکا ری خزانے کے بجاے مبینہ کر پشن کی نذرہورہے ہیں ، کو رنگی لا نڈھی سے ہز اروں کی تعداد میں شہر ی تفریح کے لیے آ تے ہیں۔
اس پا رک سے بلد یہ کو رنگی بڑے پیما نے پر ریو نیو جمع کر سکتی تھی لیکن بلد یہ کو رنگی کے اعلیٰ شخصیات کی ایما پر ایک کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا اورما ہانہ لا کھو ں رو پے کی مبینہ کر پشن کی جارہی ہے ،ذرائع کے مطابق اسی کمپنی کو پارکنگ کا بھی ٹھیکہ دیاگیاہے اورشہریوں سے پارکنگ کی مددمیں ما ہا نہ لاکھوں روپے وصول کیے جارہے ہیں۔
ذرا ئع کا کہنا ہے کہ بلد یہ کو رنگی نے پو دے لگا نے کے نام پر 16لاکھ رروپے ٹھکا نے لگا دیے گئے، مختلف سما جی وفلاحی اداروں کی جانب سے بلد یہ کو رنگی کو پو دے تحفے میں دیے گئے لیکن بلد یہ کو رنگی نے 16لا کھ رو پے صرف پو دے لگانے کے نام پر ٹھکا نے لگا دیے۔
The post کرپشن کا بازار گرم، بلدیہ کورنگی میں 16 لاکھ روپے پودے لگانے کے نام پر ہڑپ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2D9EV24