وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین ابوظبی سے وطن واپس پہنچ گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین ابوظبی سے وطن واپس پہنچ گئے

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین ابوظبی سے وطن واپس پہنچ گئے۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض اور بیٹسمین عثمان صلاح الدین ابوظبی سے وطن واپس پہنچ گئے جس کے بعد دونوں کھلاڑی اب قائد اعظم ٹرافی میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

وہاب ریاض نے آسٹریلیا سے سیریز کے لیے پہلے دبئی ٹیسٹ میں حصہ لیا مگر ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی۔ دونوں کھلاڑی اننگز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے اور اسی وجہ سے انھیں ڈراپ کر کے ابوظہبی ٹیسٹ میں میر حمزہ کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا تھا جب کہ عثمان صلاح الدین کو دونوں میچز میں نہیں کھلایا گیا تھا۔

The post وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین ابوظبی سے وطن واپس پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2NMltJJ