حدیبیہ پیپرملز نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حدیبیہ پیپرملز نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر

 اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے حدیبیہ پیپرملز نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔   

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے حدیبیہ پیپرملز نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ 29 اکتوبر سے درخواست کی سماعت کرے گا جب کہ بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم بھی شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے حدیبیہ کیس کھولنے کی نیب اپیل مسترد کردی

 واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے نیب کی اپیل زائد المیعاد ہونے کی بنیاد پر خارج کردی تھی۔

کیس کا پس منظر؛

حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شریف خاندان پر ایک ارب 20 کروڑ روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ نواز شریف اور شہباز شریف پر الزام تھا کہ انہوں نے 1990ء کی دہائی میں اپنی ’حدیبیہ پیپر ملز‘ کے ذریعے 1.24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ مقدمے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعترافی بیان دیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ شریف برادران کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔

The post حدیبیہ پیپرملز نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O6uugT