بھارت اور ویسٹ انڈیز کا سنسنی خیز ون ڈے برابر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت اور ویسٹ انڈیز کا سنسنی خیز ون ڈے برابر

وشاکھا پٹنم:  بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ٹائی ہوگیا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں فتح کیلیے 14 اور چھٹی گیند پر چھکے کی ضرورت تھی لیکن شائی ہوپ چوکا لگا پائے، جس سے اسکور برابر اور میچ ٹائی ہوگیا،شائی ہوپ 123 پر ناٹ آؤٹ رہے، شمرون ہٹمائر نے94 کی اننگز کھیلی،مہمان الیون نے جوابی اننگز میں یکساں طور پر 7 وکٹ پر321رنز بنالیے، کلدیپ یادیو نے 3 شکار کیے۔

اس سے قبل میزبان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر 321رنز اسکور کیے،کپتان کوہلی نے 157 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، امباتی رائیڈو73 اور شیکھردھون 29رنز بناکر نمایاں رہے، ایشلے نرس اور اوبیڈ میک کوئے نے 2،2 وکٹیں لیں۔

The post بھارت اور ویسٹ انڈیز کا سنسنی خیز ون ڈے برابر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2q7VfYG