آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی دودن کے دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔
آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی دو دن کے دورے پرلاہور پہنچ گئی۔ کرکٹرمحمد عرفان نے ٹرافی کے ساتھ ٹورازم بس پرشہرکا چکر لگایا۔ سونے اور چاندی سے بنی گیارہ کلووزنی ٹرافی آج صبح لاہور پہنچی ، آئی سی سی مارکیٹنگ شعبے کے شمریز شیٹھی اس ٹرافی کے ساتھ آئے ہیں۔ دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر قذافی اسٹیڈیم کے مین داخلی دروازے پر میڈیا کے سامنے کرکٹر محمد عرفان لے کر آئے۔
فوٹو سیشن کے بعد ڈھول کی تھاپ پر عرفان ٹرافی لے لاہور شہر کی سیر کے لئے مختص بس پر سوار ہوۓ اور گلبرگ، جیل روڈ، کینال روڈ، مال روڈ، بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ سے ہوتی ہوئی واپس اسٹیڈیم پہنچی۔
پروگرام کے مطابق جمعرات کو اس ٹرافی کو گورنمنٹ کالج، شوکت خانم اور پھرواہگہ بارڈرلے جایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ٹرافی 5 اور6 اکتوبرکوراولپنڈی میں رہے گی اور آخر میں 7 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی۔
The post ورلڈکپ ٹرافی دو دن کے دورے پرپاکستان پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2y9QeSV