امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون صحافی سے بدتمیزی پر تنقید کا سامنا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون صحافی سے بدتمیزی پر تنقید کا سامنا

 واشنگٹن: پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافی کو تضحیک کا نشانہ بنانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں  پریس کانفرنس کے دوران اپنے روایتی مضحکہ خیز انداز کو برقرار رکھا۔ اس بار اُن کے طنز کا نشانہ ایک خاتون صحافی سسیلیا ویگا تھیں۔ امریکی صدر کے غیر متوقع ردعمل پر خاتون صحافی حیران اور پریشان رہ گئیں۔

امریکی صدر نے ڈائس پر آتے ہی اے بی سی نیوز سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی سسیلیا ویگا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال پوچھنے کو کہا جیسے ہی خاتون صحافی سوال پوچھنے کھڑی ہوئیں تو ٹرمپ زیر لب بڑبڑاتے ہوئے بولے کہ ’صحافی حیران ہیں کہ انہیں سوال کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔‘

موقع محل دیکھے بغیر گفتگو کرنے، پروٹوکول نبھانے سے عاری اور اپنے منصب سے بے خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زیر لب خاتون صحافی پر طنز کرتے رہے جب کہ امریکی صدر کے ساتھ کھڑے محافظ اور اسٹاف اراکین مسکراتے رہے۔ غیر معمولی صورت حال پر خاتون صحافی شش و پنج میں مبتلا ہوگئیں۔

خاتون صحافی اپنے سوال میں امریکی صدر کی ایک ٹویٹ کی وضاحت چاہ رہی تھیں لیکن صدر ٹرمپ مسلسل خاتون صحافی کو ٹوکتے رہے اور کینیڈا، امریکا، میکسیکو تجارتی معاہدے کے علاوہ کسی اور سوال کا جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔ امریکی صدر نے دوسری خاتون صحافی کے ساتھ بھی ناروا سلوک کا برتاؤ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خاتون صحافی کے ساتھ طنزیہ اور غیر سنجیدہ رویہ رکھنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس پر امریکی صدر پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین نے امریکی صدر کے رویے پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کی عزت کرنا نہیں جانتے۔

The post امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون صحافی سے بدتمیزی پر تنقید کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2OB9WRO