جمالی خاشقجی کا معاملہ؛ امریکا کا سعودی سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت سے انکار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جمالی خاشقجی کا معاملہ؛ امریکا کا سعودی سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت سے انکار

 واشنگٹن: امریکا نے لاپتا صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر سعودی عرب میں ہونے والے سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا آئندہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن میوچن  نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اگلے ہفتے ہونے والے سعودی سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت نہیں کر رہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی صحافی کی لاش کے ٹکڑے کئے گئے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکا کی عدم شرکت کی وجہ سے برطانیہ، فرانس، جرمنی ، ہالینڈ بھی اپنے اقتصادی ماہرین اور کاروباری حضرات کو سمٹ سے دست بردار کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف چیف اور فرانس کے حکام بھی سرمایہ کاری سمٹ کا حصہ نہیں بن رہے۔

The post جمالی خاشقجی کا معاملہ؛ امریکا کا سعودی سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2q089bm