مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا

 سری نگر: قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھرآپریشن کے نام پر 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوجیوں نے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کیا اور بارہ مولا کے ضلع بونیارمیں محاصرہ کرتے ہوئے آپریشن کے نام پر 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

واقعے کے بعد کشمیریوں کی جانب سے مظاہرے جاری ہیں جب کہ حریت قیادت نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے نمازجمعہ کے بعد کشمیریوں کے قتل کے خلاف پرامن احتجاج کی کال بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے جب کہ گزشتہ روزبھی ضلع پلوامہ میں کارروائی کرتے ہوئے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا تھا۔

The post مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2yn4OHW