حکومت ڈرامے کرکے اپنی کارکردگی سے عوام کی نظریں نہیں ہٹا سکتی، مریم اورنگزیب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت ڈرامے کرکے اپنی کارکردگی سے عوام کی نظریں نہیں ہٹا سکتی، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت ڈرامے کر کے اپنی ملک دشمن کارکردگی سے عوام کی نظریں نہیں ہٹا سکتی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا 35 کروڑ  روپے کا بل واجب الادا ہے۔ جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ہرجمعے کے روز ایک نیا تماشا پیش کرتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف پر 35 کروڑ روپے کا بل واجب الادا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت ڈرامے کر کے اپنی ملک دشمن کارکردگی سے عوام کی نظریں نہیں ہٹا سکتی، آج سیر وتفریح کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا عوامی منصوبوں کے لئے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر سوال اٹھا رہا ہے، شہباز شریف نے جہاز اور ہیلی کاپٹر ہمیشہ عوامی خدمت کے لئے استعمال کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کے زیراستعمال پنجاب حکومت کا جہاز سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے ناقابلِ پرواز قرار دیا تھا، لیکن استحاق کے باوجود سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 ارب روپے مالیت کا نیا ہیلی کاپٹر نہ خریدا اور قومی بچت کی خاطر زندگی کا خطرہ مول لے کر ناکارہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے، یہ جہاز بعد میں گر کر تباہ بھی ہوگیا تھا۔ شہبازشریف نے جب بھی نجی جہاز استعمال کیا حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیا جب کہ وفاقی حکومت سے کرائے پرہیلی کاپٹر لیتے تھے۔

ترجمان (ن) لیگ  کا کہنا تھا کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری قوم کو یہ بھی بتاتے کہ شہباز شریف نے کبھی سرکاری رہائش گاہ  یا ملٹری سیکرٹری کا گھر استعمال نہیں کیا، بطور وزیراعلیٰ تمام گاڑیوں کا خرچہ اپنی جیب سے کیا، کھانے اور مہمان داری بھی اپنی ہی جیب سی کی، کبھی سرکاری خرچے پر بیرون ملک  دورہ نہیں کیا اور وہاں جب بھی عشائیہ دیا اپنی جیب سے دیا۔ شہباز شریف کینسر میں مبتلا رہے لیکن علاج سرکاری خرچے پر نہیں کروایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری ذاتی کاموں کے لئے عمران خان کے خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر جواب دیں اور بتائیں کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سرکاری خرچ پر کروڑوں روپے کی چائے پی۔

 

The post حکومت ڈرامے کرکے اپنی کارکردگی سے عوام کی نظریں نہیں ہٹا سکتی، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QtV3hu