تھائی دوشیزہ محبت کی تلاش میں اوکاڑہ پہنچ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تھائی دوشیزہ محبت کی تلاش میں اوکاڑہ پہنچ گئی

اوکاڑہ: تھائی لینڈ کی دوشیزہ سوانگ میونسن محبت کی تلاش میں اوکاڑہ پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے مقامی نوجوان سے شادی کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔ اوکاڑہ کے اعظم نامی شخص کی دوستی بھی تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی سوانگ میونسن کے ساتھ ازدواجی زندگی میں تبدیل ہوگئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فیس بک پر بلیک میل کرنے والی پشتو گلوکارہ گرفتار

اعظم کی دوستی تھائی لینڈ کی سوانگ میونسن سے فیس بک پر ہوئی جو بڑھتے بڑھتے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔  تھا ئی لینڈ کی سوانگ میونسن اوکاڑہ کے رہائشی اعظم کی محبت میں اوکاڑہ پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ اعظم رکھ لیا ہے۔ اور دونوں نے اپنی دوستی کو شادی میں تبدیل کرلیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکپتن کا نوجوان فن لینڈ سے لڑکی بیاہ کر لے آیا

دوسری جانب اعظم نے اپنی نوبہاتی دلہن کو پاکستانی شہریت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اعظم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کی بیوی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اب وہ میری شریک حیات ہیں، فاطمہ کے تھائی لینڈ واپس جانے پر اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔

The post تھائی دوشیزہ محبت کی تلاش میں اوکاڑہ پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IKFOOG