پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی

 لاہور: ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت روکنے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں سرعام سگریٹ فروخت کیے جا رہے ہیں، عدالت تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے اور سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرے۔

لاہور ہائی کورٹ نے موقف سننے کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے قرار دیا کہ اساتذہ بھی تدریسی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران سگریٹ نوشی نہ کریں۔

The post پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JeDShv