محمد عامر کا ستارہ گردش میں آگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

محمد عامر کا ستارہ گردش میں آگیا

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں غیر معیاری کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو آسٹریلیا کے خؒلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے باہر کیا گیا اور اب انہیں آسٹریلیا ہی کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئٹنی سیریز کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وقاص مقصود محمد عامر کی خلا پر کریں گے، انہیں ڈومیسٹک سیزن میں عمدہ کارکردگی کے باعث ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب غیر معیاری فٹنس کی وجہ سے ایشیا کپ میں شرکت سے محروم رہنے والے عماد وسیم کی بھی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

The post محمد عامر کا ستارہ گردش میں آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2q6BkcR