ہانک گانک سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ناگزیروجوہات کی بنیاد پر ملتوی کردیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہانک گانک سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ناگزیروجوہات کی بنیاد پر ملتوی کردیا گیا

لاہور: ہانک گانک سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر اچانک ملتوی کردیا گیا ہے۔

ہانک گانک سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کی وجہ سے اب پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخابی عمل بھی روکنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پاکستان ہر سال ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس بار یہ ایونٹ انعقاد سے تین ہفتے قبل اچانک ملتوی کیا گیاہے اور اس کی وجہ مالی مشکلات قرار دی جارہی ہیں۔ منتظمین کی جانب سے ٹورنامنٹ  ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، ایونٹ 25 سے 29  اکتوبر تک شیڈول تھا۔

ایونٹ میں پاکستان سمیت پانچ دیگر ممالک کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔ ایونٹ کو ری شیڈول کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

The post ہانک گانک سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ناگزیروجوہات کی بنیاد پر ملتوی کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2NnTwHY