تجاوزات کیخلاف کارروائی، سرجانی ٹاؤن میدان جنگ بن گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تجاوزات کیخلاف کارروائی، سرجانی ٹاؤن میدان جنگ بن گیا

 کراچی: کے ڈی اے کی غیر قانو نی تعمیرات کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں بڑے پیما نے پر کارروائی کے دوران مز احمت پر علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفو رسمنٹ کی جا نب سے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 8 میں غیر قانونی تعمیر ات کے خلا ف بڑے پیمانے پرآپریشن کیا،کے ڈی اے حکام کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ،کے ڈی اے حکام نے ہیوی مشینری کی مدد سے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنا شروع کیا،علاقہ مکینوں کی جانب سے بھر پور مزاحمت کا سامنا کر نا پڑا۔

مظاہرین میں مردوں کے ساتھ خوا تین بھی موجود تھیں، مظا ہر ین نے کے ڈی اے حکام کیخلاف شد ید نعرے با زی کی ،مشتعل مظا ہر ین نے کے ڈی اے حکام اور پو لیس پر شد ید پتھراؤ کر دیا جس سے کے ڈی اے حکام نے اپنی کارروائی روک دی مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے پو لیس نے ہوائی فائرنگ وشیلنگ کی جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا، منتشر مظاہرین گلیو ں میں گھس کر ٹولیوں کی شکل میں پو لیس اہلکاروں پر وقفہ وقفہ سے پتھراؤ کرتے رہے۔

کئی گھنٹو ں تک پو لیس اور مظا ہر ین آنکھ مچو لی کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے کے ڈی اے حکام کی جانب سے کارروائی روک دی گئی ، سر جانی ٹاؤن اس دوران مید ان جنگ کا منظر پیش کر تا رہا، اطر اف کے مکین بھی شیلنگ کی وجہ سے شد ید متاثر ہوئے۔

علا قہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم یہاں قانونی طو ر پر 17 سال سے آباد ہیں، ہماری جمع پو نچی ان گھروں پر لگ گئی،یہ ہما رے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ،جب مکان بن رہے تھے۔ کے ڈی اے  افسررشوت لیکر سورہے تھے،کھلے عام زمینوں کا سودا ہورہاتھا،حکومت کہاں تھی۔

مکینوں نے بتایا کہ ہم کو گھروں سے بے دخل کر کے ہما ری اراضی کو فر وخت کیا جائے گا،کے ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 8صنعتی علاقے پر مشتمل ہے جہاں لینڈ ما فیا نے قبضہ کرلیا جس کو واگزار کرانے کے لیے جب عملہ پو لیس کے ہمراہ پہنچا تو ہم پر حملہ کر دیا گیا اور ہمارے دواہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سینکڑوں پلا ٹوں پر قبضہ کیا ہوا ہے آج دس مکانا ت کو مسما ر کر دیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ہر صورت لینڈ ما فیا سے اراضی واگزار کر ائی جا ئیں گی۔

شہریوں نے تجاوزات کے خلاف اقدام کو سراہا

شہریوں کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے اور ایس بی سی اے حکام سرجانی ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں جاری رہائشی ہائوسنگ اسکیموں میں بھی کارروائی کریں،پلاٹوں کی فروخت کی این اوسی چیک کریں ، این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت پر بلڈرز کے خلاف بروقت کارروائی کی جائے۔

شہریوں نے ڈی جی ایس بی سی اے اور کے ڈی اے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرجانی  ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں جاری رہائشی ہائوسنگ اسکیموں کو چیک کیا جائے کہ این او سی کے مطابق ہی پلاٹوں  کی فروخت کی جارہی ہے یا نہیں۔

The post تجاوزات کیخلاف کارروائی، سرجانی ٹاؤن میدان جنگ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S0LvMs