سائنس دان ایسا روبوٹک کھیت تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو پودوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دھوپ اور پانی کی فراہمی کا موثر اور خودکار نظام رکھتا ہے۔
روبوٹک سائنس میں حیران کن ایجادات کرنے والی کمپنی آئرونکس نے روبوٹک کھیت تیار کرلیا ہے۔ اس روبوٹک کھیت میں بیج سے فصل پکنے کے تمام مراحل خودکار نظام کے تحت طے پائیں گے۔
پودوں کی دیکھ بحال اور حفاظت کے لیے افرادی قوت کی ضرورت نہیں ہوگی اسی طرح پودوں تک سورج کی روشنی کی رسائی اور پانی دینے کے لیے بھی کسان کی ضرورت نہیں ہوگی۔
بیچ بونا ہو یا پتوں کی تراش و خراش کرنی ہو یا پھر قلم لگانی ہو، یہ تمام امور انتہائی خوش دلی کے ساتھ خود کار نظام کے تحت انجام پائیں گے، اس نظام میں کامیابی کا تناسب حیران کن طور پر انتہائی زیادہ ہے۔
روایتی طور پر ایک ایکڑ زمین پر جتنی فصل اگائی جا سکتی ہے اتنے ہی رقبے پر اس روبوٹک کھیت میں 30 گنا زیادہ فصل تیار کی جاسکتی ہے جب کہ 90 فیصد پانی کی بچت بھی ہوگی۔
روبوٹک کھیت کھلی فضاء میں ہونے کے بجائے ’انڈور‘ رکھا جاسکتا ہے جس میں نصب خودکار نظام کے تحت سورج کی معمولی کرنوں سے پوری فصل کو سیراب کیا جاسکتا ہے۔
آئرونکس کے مطابق اس ایجاد سے کم افرادی قوت اور کم وسائل سے زیادہ فصلیں حاصل کی جاسکیں گی۔ زرعی صنعت میں انقلاب برپا کردینے والی یہ ٹیکنالوجی جلد دستیاب ہوگی۔
The post کسان کے بغیر پنپنے والا روبوٹک کھیت تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2QATLSa