چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین دوستی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے جب کہ چین ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ، وزیرمنصوبہ بندی سروبختیار، وزیرریلوے شیخ رشید اوردیگراراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں سی پیک سے متعلق دیگرمنصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے دورہ چین کی تیاری سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، پاک چین دوستی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے جب کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

The post چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EeQJkS