پنجاب میں نوزائیدہ بچوں کیلئے تقسیم کردہ ملٹی وٹامن ساشے زائدالمیعاد نکلے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب میں نوزائیدہ بچوں کیلئے تقسیم کردہ ملٹی وٹامن ساشے زائدالمیعاد نکلے

لیہ: محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ویک کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوزائیدہ بچوں کیلئے ایکسپائر ملٹی وٹامن خوراک تقسیم کردی۔

پنجاب بھر میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ صحت و غذائیت منایا جا رہا ہے۔ لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں محکمہ صحت کی جانب سے ملٹی وٹامن ساشے فراہم کیے گئے جو ایکسپائر نکلے۔ زائدالمیعاد خوراک کی تقسیم سے بچوں کی زندگیاں خطے سے دوچار ہوگئیں تاہم محکمہ صحت کے حکام نے اس سنگین غفلت پر آنکھیں بند کر لیں۔

محکمہ صحت کے عملہ کی جانب سے نیوٹریشن ویک کے دوران 6 سے 24 ماہ کے بچوں میں غذائی کمی دور کرنے کیلئے ملٹی وٹامن ساشے بلامعاوضہ فراہم کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ ساشے گزشتہ ماہ ایکسپائر ہو چکے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ سے زائد بچوں کو یہ خوراک دی جاچکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے زائد المیعاد ساشوں کی فراہمی بچوں کی زندگیوں کو خطرہ سے دوچار کر سکتی ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post پنجاب میں نوزائیدہ بچوں کیلئے تقسیم کردہ ملٹی وٹامن ساشے زائدالمیعاد نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yoqceO