انڈونیشیا میں پلاسٹک کا کچرا دیجئے اور مفت سفر کیجئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

انڈونیشیا میں پلاسٹک کا کچرا دیجئے اور مفت سفر کیجئے

جکارتا: انڈونیشیا میں عوامی ٹرانسپورٹ میں اب پلاسٹک کی خالی بوتلیں دے کر مفت سفر کیا جاسکتا ہے۔

سورا بایا شہر کی انتظامیہ نے عوام کو کچرے کی بازیافت (ری سائیکلنگ) کی ترغیب دینے کے لیے اس اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بدلے شہری ٹرانسپورٹ کی سرخ بسوں کے ٹرمینل پر پلاسٹک کے کین اور بوتلیں براہِ راست جمع کراکے انہیں کرائے میں تبدیل کراسکتے ہیں اور مفت سفر کیا جاسکتا ہے۔

اگر بس کا راستہ دو گھنٹے طویل ہے تو ضروری ہے کہ آپ پلاسٹک کی 5 بوتلیں یا 10 کپ جمع کروائیں تاہم ان کی جسامت کا خیال رکھا جاتا ہے، انڈونیشیا کے اس شہر کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی طرح 2020ء تک اس شہر سے پلاسٹک کے کچرے کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے۔

سورابایا کے مطابق شہر میں روزانہ 400 ٹن پھینکا جانے والا کچرا کسی نہ کسی طرح پلاسٹک کی صورت میں ہوتا ہے۔ ایک بس روزانہ 250 کلوگرام پلاسٹک جمع کرسکتی ہے جو ایک ماہ میں ساڑھے سات ٹن تک پہنچ سکتا ہے۔ بعد ازاں یہ پلاسٹک جمع کرکے ان کمپنیوں کو فروخت کیا جائے گا جو پلاسٹک ری سائیکل کرتی ہیں۔ اس رقم سے بسوں کے اخراجات اور شہر میں سبزہ اگانے کا کام کیا جائے گا۔

آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے اور ایشیا میں سب سے بڑے بارانی جنگلات بھی یہاں پائے جاتےہیں لیکن اس ملک میں پلاسٹک کے خلاف جاری حالیہ مہم میں نہایت اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

The post انڈونیشیا میں پلاسٹک کا کچرا دیجئے اور مفت سفر کیجئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2PpCj66