حکومت جو سلوک مخالفین سے کررہی ہے کل اس کیلیے تیار رہے، نواز شریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت جو سلوک مخالفین سے کررہی ہے کل اس کیلیے تیار رہے، نواز شریف

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے، آج جو سلوک وہ مخالفین کے ساتھ روا رکھیں گے کل اس کے لیے انہیں تیار رہنا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ مضحکہ خیز ہے، بحیثیت وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خدمت، امانت  و دیانت کی شاندار مثال قائم کی، جس کی نہ صرف پاکستانی عوام معترف ہے بلکہ غیر ملکی حکومتوں اور عالمی اداروں نے بھی شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

نواز شریف نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے، سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت اس بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے، آج جو سلوک وہ مخالفین کے ساتھ  روا رکھیں گے کل اس کے لیے انہیں تیار رہنا چاہیے اور یہی نظام قدرت ہے۔

The post حکومت جو سلوک مخالفین سے کررہی ہے کل اس کیلیے تیار رہے، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Cu3mXR