اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں نجی چینل کے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس میں سینٹرل جج کامران بشارت مفتی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کیس کا فیصلہ سننے سے پہلے ہی کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے جب کہ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی اور اینکر پرسن کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی عبوری ضمانت منظور
عدالت میں موجود ایف آئی اے حکام عدالتی فیصلے کے باوجود ڈاکٹرشاہد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرشاہد مسعود کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور چیئرمین پی ٹی وی کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
The post پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CGk0ms