چیف سلیکٹر کی ’’دیگر مصروفیات‘‘ میں تیزی سے اضافہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چیف سلیکٹر کی ’’دیگر مصروفیات‘‘ میں تیزی سے اضافہ

 لاہور:  قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی ’’دیگر مصروفیات‘‘ میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر ذمہ داری بہت بڑی ہونے کے باوجود ان کی دیگر مصروفیات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،گزشتہ سال پی سی بی نے ان کی جانب سے ٹی10لیگ کی ٹیم خریدنے کا نوٹس لیا تھا جس پر انھوں نے اسے فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں وہ لاہور قلندرز کے ساتھ وابستہ ہوئے اور گزشتہ دنوں کشمیر اور دیگر علاقوں میں ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلیے گئے۔ اس دوران بورڈ نے ’’مفادات کے ٹکراؤ‘‘کا الزام لگاکرانھیں پی ایس ایل کیلیے پلیئرزکیٹیگری تشکیل دینے والی کمیٹی سے باہر کر دیا۔

ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد اطلاعات سامنے آئیں کہ انضمام الحق پلیئنگ الیون کے انتخاب سے خوش نہیں اور معاملات سدھارنے کیلیے یواے ای جا رہے ہیں،پی سی بی کے خرچ پر جانیوالے سابق کپتان نے قومی کرکٹرز کے ساتھ تھوڑا وقت بھی گزارا لیکن گرین شرٹس کی کارکردگی میں بہتری نظر نہیں آئی اور ٹیم ایونٹ سے ہی باہر ہوگئی۔

اس ناکامی کے بعد ون ڈے اسپیشلسٹ کرکٹرز وطن واپس آگئے اور ٹیسٹ پلیئرز نے اسکواڈ کو دبئی میں جوائن کرلیا، مگرانضمام الحق دوسری مصروفیت تلاش کرتے ہوئے ابوظبی میں ٹی 20لیگ کیلیے لاہور قلندرز کیساتھ وقت گزارنے لگے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ڈومیسٹک میچز دیکھنے کو ترجیح نہ دینے والے چیف سلیکٹر نے اس بار بھی قائد اعظم ٹرافی کو نظر انداز کرتے ہوئے یواے ای میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

The post چیف سلیکٹر کی ’’دیگر مصروفیات‘‘ میں تیزی سے اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2BZOgrZ