مشاہداللہ کبھی کونسلر نہیں بنے اورفوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مشاہداللہ کبھی کونسلر نہیں بنے اورفوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشاہداللہ خان پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے تھے، وہ کبھی کونسلر نہیں بنے اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے مابین تلخ کلامی اور گرما گرمی پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فواد چوہدری کو ایوان سے باہر جانے اور سینیٹر مشاہداللہ سے معافی مانگنے کا حکم دیا تاہم وفاقی وزیر نے ایوان سے باہر جانے اور مشاہداللہ خان سے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وفاقی وزیر کو ایوان سے نکلنے کا حکم

سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے ایوان میں کہا تھا حقائق دیکھ لیں اگر میرا قصور ہوا تو معذرت کرلیں گے، مشاہداللہ خان سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمیں عوام نے ووٹ سمجھوتے کی سیاست کے لیے نہیں دیا، بلکہ چوروں کے احتساب کے لیے منتخب کیا اورایوان میں بھیجا، کیا ہم نے ملک کو چیمبرز سے چلانا ہے کہ معذرت کرلیں۔ مشاہد اللہ جیسے لوگوں کی وجہ سے عوام سیاست کو اچھا نہیں سمجھتے، وہ کبھی کونسلر نہیں بنے اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کی سیاست کے سنی لیون

فواد چوہدری نے ایک بار پھر سینیٹر مشاہداللہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مشاہداللہ خان پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے تھے، لیگی رہنما  کے بھائی مجاہد اللہ، راشد اللہ اور ساجد اللہ  بھی پی آئی اے میں بھرتی ہوئے اور انہیں نیویارک اور لندن میں اسٹیشن ہیڈ لگایا گیا، اور ان کے بھائیوں کی ترقی کے لیے بورڈ کا اجلاس تک نہیں ہوا، اور جب اس بات کی نشاندہی کی تو کہا گیا کہ سینیٹ کو نہیں چلنے دیں گے، چیئرمین سینیٹ نے مجھے حقائق کو بیان کرنے سے کیوں روکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کی آفیشل رپورٹ نیب اور ایف آئی اے کو بھیج رہا ہوں، ملکی ائیرلائن پی آئی اے 356 اور اسٹیل مل 200 ارب نقصان میں ہے، جبکہ ایک سو ارب کے مزید خسارے بھی ہیں۔

The post مشاہداللہ کبھی کونسلر نہیں بنے اورفوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zNJaxl