گینگ وار کارندے بیرون ملک سے گروپس فعال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ڈی جی رینجرز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گینگ وار کارندے بیرون ملک سے گروپس فعال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ڈی جی رینجرز

 کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا ہے کہ گینگ وار کارندے بیرون ملک سے گروپس فعال کرنے کی کوشش کررہے ہیں اگر گینگ وار کارندے واپس آئے تو ان کا انجام بھی غفار ذکری اور بابا لاڈلہ جیسا ہوگا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے دورے پر پہنچے تو یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ ، انتظامیہ اور طلبا نے ڈی جی رینجرز کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب میں کراچی آپریشن کے پس منظر اور اسکے محرکات پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیشن چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے طالب علم اپنی توانائی تعلیم کے حصول پر لگائیں۔

ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ کراچی آپریشن سے مختلف جرائم میں نمایاں کمی ہوئی اور اب کسی  بھی سیاسی جماعت میں  منظم مسلح گروپ نہیں ہے جب کہ پولیس اور رینجرز اب اس پوزیشن میں ہیں کہ منظم جرائم نہ ہونے دیں۔

میجر جنرل محمد سعید کہا کہ گینگ وار کارندے بیرون ملک سے گروپس فعال کرنے کی کوشش کررہے ہیں اگر گینگ وار کارندے واپس آئے تو ان کا انجام بھی غفار ذکری اور بابا لاڈلہ جیسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی کرائم انڈیکس میں کراچی 68ویں نمبر پر آگیا جب کہ2014  میں کراچی انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا،اسٹریٹ کرائمز ہر دور میں رہا ہےاس کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھانا چاہئے، رینجرز نے 2500 سے زائد اسٹریٹ کرمنلز پکڑ کر پولیس کے حوالے کئے تاہم 72 فیصد ملزمان ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ضمانتوں پر رہا ہوگئے۔

The post گینگ وار کارندے بیرون ملک سے گروپس فعال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ڈی جی رینجرز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Jh5xyi