فضل الرحمن کا نوازشریف کو فون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فضل الرحمن کا نوازشریف کو فون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

 اسلام آباد: ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو مجوزہ اے پی سی میں ذاتی طور پر شرکت کی دعوت دی ہے جب کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو پارٹی سے مشاورت کے بعد رابطہ کرنیکی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں اپوزیشن کی جانب سے مجوزہ اے پی سی کے معاملے پر مشاورت کی۔ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے کہا جس دن ان کیلیے آسانی ہو اسی دن اے پی سی کا انعقاد کیا جائیگا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہم نے سنا ہے ن لیگ اے پی سی میں اپنا وفد بھیجے گی لیکن وہ چاہتے ہیں وفد بھیجنے کے بجائے نواز شریف خود شرکت کریں کیونکہ آصف رزداری بھی خود شرکت کریں گے۔

The post فضل الرحمن کا نوازشریف کو فون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ShlgS4