گورنر پنجاب کی اہلیہ کی لاکھوں روپے مالیت کی گھڑی چوری ہو گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گورنر پنجاب کی اہلیہ کی لاکھوں روپے مالیت کی گھڑی چوری ہو گئی

ساہیوال:  گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور کی لاکھوں روپے مالیت کی گھڑی چوری کر لی گئی۔

گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور چیچہ وطنی کے دورے کے دوران رائے علی نواز فائونڈیشن میں تقریب سے واپسی پر ٹی ایم اے ہال پہنچیں تو وہاں وضو کے لیے گھڑی اتار کر رکھی تو نامعلوم ملزم نے انتہائی صفائی سے گھڑی چوری کر لی۔

پولیس کے خصوصی اسکواڈ کی موجودگی میں چوری کی واردات نے سب کو ششدر کردیا۔ اعلٰی حکام نے پولیس پولیس تھانہ سٹی کو24گھنٹے کے اندر چور کا سراغ لگا کر گھڑی بر آمد کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔

The post گورنر پنجاب کی اہلیہ کی لاکھوں روپے مالیت کی گھڑی چوری ہو گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2z4R187