کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ علیحدہ علیحدہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور اراکین اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات اور امن وامان کے حوا لے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو بلوچستان کے مالی بحران کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ وزیراعظم عمران خان کو ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
The post وزیراعظم اور آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QAvdZt