سانحہ کارساز؛ آمریت اور دہشتگردوں نے بے نظیر کو نشانہ بنایا، بلاول بھٹو - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سانحہ کارساز؛ آمریت اور دہشتگردوں نے بے نظیر کو نشانہ بنایا، بلاول بھٹو

 لاہور: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 11 وہیں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آمریت اور دہشتگردوں نے بے نظیر کو نشانہ بنایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ آمریت اور دہشتگردوں نے گٹھ جوڑ کے تحت اس ٹرک کو نشانہ بنانے کی سازش کی جس میں شہید بی بی اور پارٹی قیادت سوار تھے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو سانحہ کارساز کے بعد جام شہادت نوش کرنے تک آمریت اور دہشتگردی کو چیلنج کرتی رہیں، پیپلز پارٹی اپنے ان شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے، جنہوں نے آمریت اور دہشتگردوں کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جان دی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہید جمہوریت کے روشن ستارے ہیں جن کی قربانی رائیگاں نہیں ہوں گی۔ پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ کارساز پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے بے مثال قربانیوں کی یاد کا دن ہے، آئین اور جمہوریت کا دفاع کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو  کی وطن واپسی پر کراچی میں نکالی گئی ریلی میں بم دھماکے میں 130 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

The post سانحہ کارساز؛ آمریت اور دہشتگردوں نے بے نظیر کو نشانہ بنایا، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2R0aSNm