اسلام آباد: حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے منظوری بھی دے دی ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ معاشی بحالی آسان نہیں، مشکل چیلنج ہے، مشکل معاشی حالات کا پوری قوم کو ادراک ہے، ہرجانے والی حکومت نئی حکومت کے لیے مشکلات چھوڑ کر جاتی ہے۔
اسد عمر نے بتایا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے فوری مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔
The post حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CvyqXh