کوئٹہ: بلوچستان كابینہ كے مزید 2 وزراء نے حلف اٹھالیا جس کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 14 ہوگئی۔
حلف برداری كی تقریب گورنر ہاؤس كوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور اراكین اسمبلی نے شركت كی، گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے کابینہ میں شامل ہونے والے 2 وزراء سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں محمد خان اتمانخیل جن کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی جب كہ عمر جمالی كا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ بلوچستان کابینہ میں 2 وزراء کے شامل ہونے كے بعد كابینہ كے اركان كی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
The post بلوچستان کابینہ میں توسیع، مزید 2 وزراء نے حلف اٹھالیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ILaTBN