بجلی کی قیمتوں میں ’’تبدیلی‘‘ سے 87 لاکھ صارفین کے بلوں میں اضافہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں ’’تبدیلی‘‘ سے 87 لاکھ صارفین کے بلوں میں اضافہ

 لاہور: حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں ’’تبدیلی‘‘ سے 87 لاکھ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوجائیگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں بجلی کی 10تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کی تعداد 2کروڑ 72لاکھ سے زائد ہے،ان ڈسکوز میں گیپکو،لیسکو، فیسکو ، میپکو،آئیسکو، پیسکو، ٹیسکو، کیسکو، حیسکو اور سیپکو شامل ہیں۔

ان ڈسکوز میں گھریلو صارفین کی تعداد2کروڑ30لاکھ ہے، جس میں سے ایک کروڑ76لاکھ صارفین 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔باقی 54لاکھ گھریلو صارفین کی بجلی کا استعمال 300یونٹ سے زیادہ ہے۔

اسی طرح ملک میں کمرشل صارفین کی تعداد30 لاکھ سے زیادہ ہے،ان کے بجلی کے بل میں20فیصد تک اضافہ ہوجائیگا،صنعتی صارفین یا انڈسٹریل کنکشز کی تعداد 3لاکھ 51ہزار سے زائد ہے ،ان کیلیے بجلی کی قمیت میں 78 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اس اضافے سے کاروباری وصنعتی لاگت میں اضافہ ہو جائیگا۔

The post بجلی کی قیمتوں میں ’’تبدیلی‘‘ سے 87 لاکھ صارفین کے بلوں میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2D6mxar