کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں ایک انتخابی امیدوار پر خودکش حملے کے نتیجے میں امیدوار سمیت 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
ہلمند کے صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق حملہ آور نے صالح محمد اچکزئی کے انتخابی دفتر میں خود کو دھماکے سے اڑایا، افغانستان میں 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے ہیں، طالبان نے انتخابات کو ناکام بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان بھر میں جاری پُرتشدد واقعات اور جھڑپوں کے سبب رواں برس کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
انسانی معاملات سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 7 اکتوبر تک افغانستان بھر میں ڈھائی لاکھ کے قریب شہری داخلی طور پر بے گھر ہوئے ہیں، افغانستان میں حالیہ چند ماہ کے دوران طالبان اور داعش کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
The post افغانستان میں انتخابی امیدوار پر خودکش حملہ، 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2OeLnuT