آزاد کشمیر کا 71واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آزاد کشمیر کا 71واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے

مظفرآباد: آزاد کشمیر کا 71واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے اس موقع پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے اور تمام اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جب کہ یوم تاسیس کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مرکزی تقریب پولیس گراؤنڈ میں شروع ہوئی جس میں صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہوئے جب کہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے پریڈ کا معائنہ کیا،آئی جی شعیب دستگیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیرسردار مسعود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ ہونا چاہیے، آزادی کی جدوجہد کشمیر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی، اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے سید علی گیلانی، یاسین ملک سمیت تمام کشمیری رہنماؤں کی نظربندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کشمیری عوام کو نہیں بھول سکتے جو 7 لاکھ فوج کے سامنے نہتے ڈٹے ہوئے ہیں، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح مسئلہ کشمیر ہے۔

The post آزاد کشمیر کا 71واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ytSc1K