پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلیے درخواست سماعت کیلیے منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلیے درخواست سماعت کیلیے منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہری شہریت اور غلط معلومات دینے پر پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلیے درخواست سماعت کیلیے منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے  جسٹس عامرفاروق نے دہری شہریت اور غلط معلومات کی فراہمی پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی 3 ارکان قومی اسمبلی ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شاہ زیب کے خلاف نااہلی کی درخواست کی سماعت کی۔

عبد اللہ خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ان کے وکیل احمد رضا قصوری نے موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھی جب کہ تاشفین صفدر نے بھی دوہری شہریت کے حوالے سے معلومات چھپائی ہیں، اس کے علاوہ  کنول شاہ زیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کی، اس لئے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممبران کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

The post پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلیے درخواست سماعت کیلیے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2z59fGQ